Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Ajab nishaat se jallad ke chale hain hum aage

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    عجب نشاط سے جلاد کے چلے ہیں ہم آگے کہ اپنے سائے سے سر پانو سے ہے دو قدم آگے

    قضا نے تھا مجھے چاہا خراب_بادۂ_الفت فقط خراب لکھا بس نہ چل سکا قلم آگے

    غم_زمانہ نے جھاڑی نشاط_عشق کی مستی وگرنہ ہم بھی اٹھاتے تھے لذت_الم آگے

    خدا کے واسطے داد اس جنون_شوق کی دینا کہ اس کے در پہ پہنچتے ہیں نامہ_بر سے ہم آگے

    یہ عمر بھر جو پریشانیاں اٹھائی ہیں ہم نے تمہارے آئیو اے طرہ_ہاۓ_خم_بہ_خم آگے

    دل و جگر میں پرافشاں جو ایک موجۂ_خوں ہے ہم اپنے زعم میں سمجھے ہوئے تھے اس کو دم آگے

    قسم جنازے پہ آنے کی میرے کھاتے ہیں غالبؔ ہمیشہ کھاتے تھے جو میری جان کی قسم آگے