Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Laaghar itna hoon ke gar tu bazm mein jaa de mujhe

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    لاغر اتنا ہوں کہ گر تو بزم میں جا دے مجھے میرا ذمہ دیکھ کر گر کوئی بتلا دے مجھے

    کیا تعجب ہے جو اس کو دیکھ کر آ جائے رحم واں تلک کوئی کسی حیلے سے پہنچا دے مجھے

    منہ نہ دکھلاوے نہ دکھلا پر بہ_انداز_عتاب کھول کر پردہ ذرا آنکھیں ہی دکھلا دے مجھے

    یاں تلک میری گرفتاری سے وہ خوش ہے کہ میں زلف گر بن جاؤں تو شانے میں الجھا دے مجھے