Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Rone se aur ishq mein be-baak ho gaye

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    رونے سے اور عشق میں بے_باک ہو گئے دھوئے گئے ہم اتنے کہ بس پاک ہو گئے

    صرف_بہائے_مے ہوئے آلات_مے_کشی تھے یہ ہی دو حساب سو یوں پاک ہو گئے

    رسوائے_دہر گو ہوئے آوارگی سے تم بارے طبیعتوں کے تو چالاک ہو گئے

    کہتا ہے کون نالۂ_بلبل کو بے_اثر پردے میں گل کے لاکھ جگر چاک ہو گئے

    پوچھے ہے کیا وجود و عدم اہل_شوق کا آپ اپنی آگ کے خس_و_خاشاک ہو گئے

    کرنے گئے تھے اس سے تغافل کا ہم گلہ کی ایک ہی نگاہ کہ بس خاک ہو گئے

    اس رنگ سے اٹھائی کل اس نے اسدؔ کی نعش دشمن بھی جس کو دیکھ کے غم_ناک ہو گئے