Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Sab kahan kuch lala-o-gul mein numayan ho gayin

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    سب کہاں کچھ لالہ_و_گل میں نمایاں ہو گئیں خاک میں کیا صورتیں ہوں_گی کہ پنہاں ہو گئیں

    یاد تھیں ہم کو بھی رنگا_رنگ بزم_آرائیاں لیکن اب نقش_و_نگار_طاق_نسیاں ہو گئیں

    تھیں بنات_النعش_گردوں دن کو پردے میں نہاں شب کو ان کے جی میں کیا آئی کہ عریاں ہو گئیں

    قید میں یعقوب نے لی گو نہ یوسف کی خبر لیکن آنکھیں روزن_دیوار_زنداں ہو گئیں

    سب رقیبوں سے ہوں نا_خوش پر زنان_مصر سے ہے زلیخا خوش کہ محو_ماہ_کنعاں ہو گئیں

    جوئے_خوں آنکھوں سے بہنے دو کہ ہے شام_فراق میں یہ سمجھوں_گا کہ شمعیں دو فروزاں ہو گئیں

    ان پری_زادوں سے لیں_گے خلد میں ہم انتقام قدرت_حق سے یہی حوریں اگر واں ہو گئیں

    نیند اس کی ہے دماغ اس کا ہے راتیں اس کی ہیں تیری زلفیں جس کے بازو پر پریشاں ہو گئیں

    میں چمن میں کیا گیا گویا دبستاں کھل گیا بلبلیں سن کر مرے نالے غزل_خواں ہو گئیں

    وہ نگاہیں کیوں ہوئی جاتی ہیں یارب دل کے پار جو مری کوتاہیٔ_قسمت سے مژگاں ہو گئیں

    بسکہ روکا میں نے اور سینے میں ابھریں پے_بہ_پے میری آہیں بخیۂ_چاک_گریباں ہو گئیں

    واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جواب یاد تھیں جتنی دعائیں صرف_درباں ہو گئیں

    جاں_فزا ہے بادہ جس کے ہاتھ میں جام آ گیا سب لکیریں ہاتھ کی گویا رگ_جاں ہو گئیں

    ہم موحد ہیں ہمارا کیش ہے ترک_رسوم ملتیں جب مٹ گئیں اجزائے_ایماں ہو گئیں

    رنج سے خوگر ہوا انساں تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں

    یوں ہی گر روتا رہا غالبؔ تو اے اہل_جہاں دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں