Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Waan pahunch kar jo ghash aata paye_ham hai hum ko

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    واں پہنچ کر جو غش آتا پئے_ہم ہے ہم کو صد_رہ آہنگ_زمیں بوس_قدم ہے ہم کو

    دل کو میں اور مجھے دل محو_وفا رکھتا ہے کس قدر ذوق_گرفتاری_ہم ہے ہم کو

    ضعف سے نقش_پئے_مور ہے طوق_گردن ترے کوچے سے کہاں طاقت_رم ہے ہم کو

    جان کر کیجے تغافل کہ کچھ امید بھی ہو یہ نگاہ_غلط_انداز تو سم ہے ہم کو

    رشک_ہم_طرحی و درد_اثر_بانگ_حزیں نالۂ_مرغ_سحر تیغ_دو_دم ہے ہم کو

    سر اڑانے کے جو وعدے کو مکرر چاہا ہنس کے بولے کہ ترے سر کی قسم ہے ہم کو

    دل کے خوں کرنے کی کیا وجہ ولیکن ناچار پاس_بے_رونقی_دیدہ اہم ہے ہم کو

    تم وہ نازک کہ خموشی کو فغاں کہتے ہو ہم وہ عاجز کہ تغافل بھی ستم ہے ہم کو

    لکھنؤ آنے کا باعث نہیں کھلتا یعنی ہوس_سیر_و_تماشا سو وہ کم ہے ہم کو

    مقطع_سلسلۂ_شوق نہیں ہے یہ شہر عزم_سیر_نجف_و_طوف_حرم ہے ہم کو

    لیے جاتی ہے کہیں ایک توقع غالبؔ جادۂ_رہ کشش_کاف_کرم ہے ہم کو

    ابر روتا ہے کہ بزم_طرب آمادہ کرو برق ہنستی ہے کہ فرصت کوئی دم ہے ہم کو

    طاقت رنج سفر بھی نہیں پاتے اتنی ہجر یاراں وطن کا بھی الم ہے ہم کو

    لائی ہے معتمد الدولہ بہادر کی امید جادۂ رہ کشش کاف کرم ہے ہم کو