Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    dhota hoon jab main peene ko us seem-tan ke paaon

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    دھوتا ہوں جب میں پینے کو اس سیم_تن کے پاؤں رکھتا ہے ضد سے کھینچ کے باہر لگن کے پاؤں

    دی سادگی سے جان پڑوں کوہ_کن کے پاؤں ہیہات کیوں نہ ٹوٹ گئے پیرزن کے پاؤں

    بھاگے تھے ہم بہت سو اسی کی سزا ہے یہ ہو کر اسیر دابتے ہیں راہزن کے پاؤں

    مرہم کی جستجو میں پھرا ہوں جو دور دور تن سے سوا فگار ہیں اس خستہ_تن کے پاؤں

    اللہ_رے ذوق_دشت_نوردی کہ بعد_مرگ ہلتے ہیں خود_بہ_خود مرے اندر کفن کے پاؤں

    ہے جوش_گل بہار میں یاں تک کہ ہر طرف اڑتے ہوئے الجھتے ہیں مرغ_چمن کے پاؤں

    شب کو کسی کے خواب میں آیا نہ ہو کہیں دکھتے ہیں آج اس بت_نازک_بدن کے پاؤں

    غالبؔ مرے کلام میں کیوں_کر مزا نہ ہو پیتا ہوں دھوکے خسرو_شیریں_سخن کے پاؤں