Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Chahiye achhon ko jitna chahiye

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    چاہیے اچھوں کو جتنا چاہیے یہ اگر چاہیں تو پھر کیا چاہیے

    صحبت_رنداں سے واجب ہے حذر جائے_مے اپنے کو کھینچا چاہیے

    چاہنے کو تیرے کیا سمجھا تھا دل بارے اب اس سے بھی سمجھا چاہیے

    چاک مت کر جیب بے_ایام_گل کچھ ادھر کا بھی اشارا چاہیے

    دوستی کا پردہ ہے بیگانگی منہ چھپانا ہم سے چھوڑا چاہیے

    دشمنی نے میری کھویا غیر کو کس قدر دشمن ہے دیکھا چاہیے

    اپنی رسوائی میں کیا چلتی ہے سعی یار ہی ہنگامہ_آرا چاہیے

    منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے

    غافل ان مہ_طلعتوں کے واسطے چاہنے والا بھی اچھا چاہیے

    چاہتے ہیں خوب_رویوں کو اسدؔ آپ کی صورت تو دیکھا چاہیے