Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    saadgi par us ki mar jaane ki hasrat dil mein hai

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    سادگی پر اس کی مر جانے کی حسرت دل میں ہے بس نہیں چلتا کہ پھر خنجر کف_قاتل میں ہے

    دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے

    گرچہ ہے کس کس برائی سے ولے باایں_ہمہ ذکر میرا مجھ سے بہتر ہے کہ اس محفل میں ہے

    بس ہجوم_ناامیدی خاک میں مل جائے_گی یہ جو اک لذت ہماری سعیٔ_بے_حاصل میں ہے

    رنج_رہ کیوں کھینچیے واماندگی کو عشق ہے اٹھ نہیں سکتا ہمارا جو قدم منزل میں ہے

    جلوہ زار_آتش_دوزخ ہمارا دل سہی فتنۂ_شور_قیامت کس کے آب_و_گل میں ہے

    ہے دل_شوریدۂ_غالبؔ طلسم_پیچ_و_تاب رحم کر اپنی تمنا پر کہ کس مشکل میں ہے