Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Hai baske har ek unke ishaare mein nishaan aur

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    ہے بسکہ ہر اک ان کے اشارے میں نشاں اور کرتے ہیں محبت تو گزرتا ہے گماں اور

    یارب وہ نہ سمجھے ہیں نہ سمجھیں_گے مری بات دے اور دل ان کو جو نہ دے مجھ کو زباں اور

    ابرو سے ہے کیا اس نگہ_ناز کو پیوند ہے تیر مقرر مگر اس کی ہے کماں اور

    تم شہر میں ہو تو ہمیں کیا غم جب اٹھیں_گے لے آئیں_گے بازار سے جا کر دل و جاں اور

    ہر چند سبک_دست ہوئے بت_شکنی میں ہم ہیں تو ابھی راہ میں ہے سنگ_گراں اور

    ہے خون_جگر جوش میں دل کھول کے روتا ہوتے جو کئی دیدۂ_خوں_نابہ_فشاں اور

    مرتا ہوں اس آواز پہ ہر چند سر اڑ جائے جلاد کو لیکن وہ کہے جائیں کہ ہاں اور

    لوگوں کو ہے خورشید_جہاں_تاب کا دھوکا ہر روز دکھاتا ہوں میں اک داغ_نہاں اور

    لیتا نہ اگر دل تمہیں دیتا کوئی دم چین کرتا جو نہ مرتا کوئی دن آہ_و_فغاں اور

    پاتے نہیں جب راہ تو چڑھ جاتے ہیں نالے رکتی ہے مری طبع تو ہوتی ہے رواں اور

    ہیں اور بھی دنیا میں سخن_ور بہت اچھے کہتے ہیں کہ غالبؔ کا ہے انداز_بیاں اور