Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Hui taakhir to kuch baais-e-taakhir bhi tha

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    ہوئی تاخیر تو کچھ باعث_تاخیر بھی تھا آپ آتے تھے مگر کوئی عناں_گیر بھی تھا

    تم سے بے_جا ہے مجھے اپنی تباہی کا گلہ اس میں کچھ شائبۂ_خوبی_تقدیر بھی تھا

    تو مجھے بھول گیا ہو تو پتا بتلا دوں کبھی فتراک میں تیرے کوئی نخچیر بھی تھا

    قید میں ہے ترے وحشی کو وہی زلف کی یاد ہاں کچھ اک رنج_گراں_باری_زنجیر بھی تھا

    بجلی اک کوند گئی آنکھوں کے آگے تو کیا بات کرتے کہ میں لب_تشنۂ_تقریر بھی تھا

    یوسف اس کو کہوں اور کچھ نہ کہے خیر ہوئی گر بگڑ بیٹھے تو میں لائق_تعزیر بھی تھا

    دیکھ کر غیر کو ہو کیوں نہ کلیجا ٹھنڈا نالہ کرتا تھا ولے طالب_تاثیر بھی تھا

    پیشہ میں عیب نہیں رکھیے نہ فرہاد کو نام ہم ہی آشفتہ_سروں میں وہ جواں_میر بھی تھا

    ہم تھے مرنے کو کھڑے پاس نہ آیا نہ سہی آخر اس شوخ کے ترکش میں کوئی تیر بھی تھا

    پکڑے جاتے ہیں فرشتوں کے لکھے پر نا_حق آدمی کوئی ہمارا دم_تحریر بھی تھا

    ریختے کے تمہیں استاد نہیں ہو غالبؔ کہتے ہیں اگلے زمانے میں کوئی میرؔ بھی تھا