Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Jaur se baaz aaye par baaz aayein kya

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    جور سے باز آئے پر باز آئیں کیا کہتے ہیں ہم تجھ کو منہ دکھلائیں کیا

    رات دن گردش میں ہیں سات آسماں ہو رہے_گا کچھ نہ کچھ گھبرائیں کیا

    لاگ ہو تو اس کو ہم سمجھیں لگاو جب نہ ہو کچھ بھی تو دھوکا کھائیں کیا

    ہو لیے کیوں نامہ_بر کے ساتھ ساتھ یا رب اپنے خط کو ہم پہنچایں کیا

    موج_خوں سر سے گزر ہی کیوں نہ جائے آستان_یار سے اٹھ جائیں کیا

    عمر بھر دیکھا کیا مرنے کی راہ مر گئے پر دیکھیے دکھلائیں کیا

    پوچھتے ہیں وہ کہ غالبؔ کون ہے کوئی بتلاؤ کہ ہم بتلائیں کیا