Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Jis zakhm ki ho sakti ho tadbeer rafu ki

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    جس زخم کی ہو سکتی ہو تدبیر رفو کی لکھ دیجیو یا رب اسے قسمت میں عدو کی

    اچھا ہے سر_انگشت_حنائی کا تصور دل میں نظر آتی تو ہے اک بوند لہو کی

    کیوں ڈرتے ہو عشاق کی بے_حوصلگی سے یاں تو کوئی سنتا نہیں فریاد کسو کی

    دشنے نے کبھی منہ نہ لگایا ہو جگر کو خنجر نے کبھی بات نہ پوچھی ہو گلو کی

    صد_حیف وہ ناکام کہ اک عمر سے غالبؔ حسرت میں رہے ایک بت_عربدہ_جو کی

    گو زندگی_زاہد_بے_چارہ عبث ہے اتنا ہے کہ رہتی تو ہے تدبیر وضو کی

    اب بے خبراں میرے لب زخم جگر پر بخیہ جسے کہتے ہو شکایت ہے رفو کی