Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Juz Qais aur koi na aaya ba-ru-e-kaar

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    جز قیس اور کوئی نہ آیا بروئے_کار صحرا مگر بہ_تنگی_چشم_حسود تھا

    آشفتگی نے نقش_سویدا کیا درست ظاہر ہوا کہ داغ کا سرمایہ دود تھا

    تھا خواب میں خیال کو تجھ سے معاملہ جب آنکھ کھل گئی نہ زیاں تھا نہ سود تھا

    لیتا ہوں مکتب_غم_دل میں سبق ہنوز لیکن یہی کہ رفت گیا اور بود تھا

    ڈھانپا کفن نے داغ_عیوب_برہنگی میں ورنہ ہر لباس میں ننگ_وجود تھا

    تیشے بغیر مر نہ سکا کوہ_کن اسدؔ سرگشتۂ_خمار_رسوم_و_قیود تھا

    عالم جہاں بہ_عرض_بساط_وجود تھا جوں صبح چاک_جیب مجھے تار_و_پود تھا

    بازی_خور_فریب ہے اہل_نظر کا ذوق ہنگامہ گرم_حیرت_بود_و_نبود تھا

    عالم طلسم_شہر_خموشی ہے سربسر یا میں غریب_کشور_گفت_و_شنود تھا

    تنگی رفیق_رہ تھی عدم یا وجود تھا میرا سفر بہ_طالع_چشم_حسود تھا

    تو یک_جہاں قماش_ہوس جمع کر کہ میں حیرت_متاع_عالم_نقصان_و_سود تھا

    گردش_محیط_ظلم رہا جس قدر فلک میں پائمال_غمزۂ_چشم_کبود تھا

    پوچھا تھا گرچہ یار نے احوال_دل مگر کس کو دماغ_منت_گفت_و_شنود تھا

    خور شبنم_آشنا نہ ہوا ورنہ میں اسدؔ سر_تا_قدم گزارش_ذوق_سجود تھا