Comma for either/or — dharma, courage. Spelling forgiving — corage finds courage.

    Cover for Diwan-E-Ghalib

    Diwan-E-Ghalib

    Taskeen ko hum na royein jo zauq-e-nazar mile

    Mirza Ghalib

    Trace this book's journey in the atlas →

    تسکیں کو ہم نہ روئیں جو ذوق_نظر ملے حوران_خلد میں تری صورت مگر ملے

    اپنی گلی میں مجھ کو نہ کر دفن بعد_قتل میرے پتے سے خلق کو کیوں تیرا گھر ملے

    ساقی_گری کی شرم کرو آج ورنہ ہم ہر شب پیا ہی کرتے ہیں مے جس قدر ملے

    تجھ سے تو کچھ کلام نہیں لیکن اے ندیم میرا سلام کہیو اگر نامہ_بر ملے

    تم کو بھی ہم دکھائیں کہ مجنوں نے کیا کیا فرصت کشاکش_غم_پنہاں سے گر ملے

    لازم نہیں کہ خضر کی ہم پیروی کریں جانا کہ اک بزرگ ہمیں ہم_سفر ملے

    اے ساکنان_کوچۂ_دل_دار دیکھنا تم کو کہیں جو غالبؔ_آشفتہ_سر ملے